27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کتنا رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.20 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 4 کروڑ ڈالر کم رہا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.20 کروڑ ڈالر رہا، جنوری کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دسمبر کے مقابلے میں 4.80 کروڑ ڈالر کم رہا۔

جنوری 2023 میں درآمدات 3 ارب 92 کروڑ ڈالر اور برآمدات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔

- Advertisement -

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.79 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال 11.55 ارب ڈالر تھا۔

ملکی درآمدات رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 33.45 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ برس 42.29 ارب ڈالر تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں