15.8 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سائفر تحقیقات، اپیلوں پر سماعت کی تاریخ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

مبینہ بین الاقوامی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کرنے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سائفر تحقیقات کیلئے چیمبر اپیلوں پر سماعت 22 فروری کو ہوگی۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سائفر کی تحقیقات کےلیے دائر چیمبر اپیلیں سنیں گے۔ اس سےپہلےجسٹس سردارطارق نے اپیلیں سننے سے معذرت کی تھی۔

سائفر تحقیقات کےلیے دائر اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھیں۔ سائفر تحقیقات کیلئےسپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

- Advertisement -

رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ میں سائفرکی تحقیقات کیلئے 3 درخواستیں دائرکی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں