پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی بارکھان میں دھماکے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت جاری کی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، نا حق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔

بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی بارکھان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کیلئے پر عزم ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں، وہ انسانوں کی شکل میں سفاک درندے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں