منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ناتھن لائن نے بھارتی بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آف اسپنر ناتھن لائن نے بھارت کے اندور ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کو وننگ ٹریک پر ڈال دیا۔

مایہ ناز اسپنر نے مجموعی طور پر میچ میں 11 وکٹیں حاصل کر کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

ناتھن لائن 113 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست آگئے ہیں اور انہوں نے بھارت کے انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو 111 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر تھے۔

- Advertisement -

اس فہرست میں روی چندرن ایشون 106 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔

بھارت نے اپنی ہی دوا کامزہ چکھ لیا

اسپنرز کے لیے سازگار پچ پر بھارت پہلے ہی روز صرف 109 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا تھا جب کہ آسٹریلیا 197 رنز تک محدود رہا۔

آسٹریلیا کو تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے تیسرے روز چھہتر رنز درکار ہیں۔ یہ آسٹریلیا کی دورہ بھارت میں پہلی فتح ہو گی۔ اس سے قبل دونوں میچوں میں کینگروز کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں