منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شاہدہ رضا اٹلی کیوں جارہی تھی؟ دردناک کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: اٹلی کشتی حادثےمیں جاں بحق ہاکی کی کھلاڑی شاہدہ رضا کی درد ناک کہانی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدہ رضا کی سہیلی سمعیہ کائنات نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شاہدہ ایک تین سالہ معذور بچے کی ماں تھی اور اپنے بچے کے بہتر علاج معالجے کے لئے بیرون ملک جارہی تھی۔

سمعیہ کائنات نے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن میں نوکری کے دوران وہ اپنے بچے کا بہت خیال رکھتی تھی مگر نوکری ختم ہونے کےبعد شاہدہ رضا اپنے بچےکیلئےبہت پریشان تھی اور باعث مجبوری شاہدہ بیرون ملک جانا چاہ رہی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہدہ رضا اکیلی اپنے گھر سے بچے کےمستقبل کیلئےنکلی اور غیر قانونی اٹلی جانے کا مقصد اپنے بچے کا بہتر مستقبل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی کشتی حادثہ: پاکستان ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں

اٹلی میں کشتی کے حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والی شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے مری آباد سے تھا اور وہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی تھیں۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ اٹلی کشتی حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون ہاکی کی کھلاڑی بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں