منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کیا آپ اس ہیڈ فون میں چھپی خاصیت جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کو اکثر اوقات روئی کی تیلیوں یا کسی بھی چیز سے اپنے کان سے میل صاف کرنے کی عادت ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ لمبے عرصے تک کانوں کی ایسی صفائی شاید آپ کو قوتِ سماعت سے بھی محروم کردے۔

مگر اب نیا طریقہ متعارف کرادیا گیا ہے جسے امریکا کے شہر سیاٹل میں قائم ایک میڈیکل ادارے کی جانب سے تیار کیا گیا۔

جس کا نام ’صاف کان ہیلتھ‘ رکھا گیا ہے جو کہ بظاہر دیکھنے میں جدید قسم کا لگژری ہیڈ فون لگتا ہے لیکن عجیب و غریب قسم کا یہ آلہ دراصل کانوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

- Advertisement -

اس آلے کی تیاری کے بعد اب وہ افراد جو کاٹن بڈ جیسی اشیا استعمال کرکے کانوں کی صفائی کرتے تھے، انہیں اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔

کمپنی کے مطابق ایف ڈی اے کی جانب سے یہ کان کی صفائی کے لیے استعمال کیے جانے والے آلے کے طور پر منظور شدہ ہے۔

یہ آلہ صرف 35 سیکنڈ میں کان کی اندرونی گہرائی تک ویکس کو صاف کردے گا، تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو کہ 2753 امریکی ڈالر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں