جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد نے نئی ایئرلائن بنانے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نئی قومی ایئرلائن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

سیاحت کے فروغ، عالمی تجارت، کارگو اور فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سعودی وژن کے مطابق ’ریاض ایئر‘ کے نام سے نئی ایئرلائن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

نئی ایئرلائن سے نہ صرف سعودی دارالحکومت کی دنیا کے لیے نئی راہیں کھلیں گی بلکہ اس سے لاکھوں ملازمتوں کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

- Advertisement -

ریاض ایئر کے ذریعے تیل کے سوا مجموعی قومی پیداوار میں 20 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گی۔ یہ ایئرلائن پبلک مکمل طور پر سعودی انوسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہو گی۔

فضائی کمپنی کی قیادت کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایئرلائن کے چیئرمین پی آئی ایف کے گورنر یاسر الرومایان ہوں گے جب کہ سی ای او ٹونی ڈوگلس کو مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں