17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

امریکا سے آنے والے مسافر سے کھو جانے والے 9500 ڈالر اس کو واپس مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکہ سے آنے والے مسافر سے کھو جانے والے 9500 ڈالر اس کو واپس مل گئے، مسافر اپنا ہینڈ پاؤچ کرسی پر بھول گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا سے اسلام آباد پہنچے مسافر کے 9500 ڈالر تلاش کر کے مسافر کے حوالے کردیئے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ انور امان17مارچ کو امریکا سے غیر ملکی پرواز کیو آر 632 سے اسلام آباد پہنچے، لاؤنج میں مسافر نے اپنا ہینڈ پاؤچ کرسی پر رکھ دیا تھا۔

- Advertisement -

سی اے اے کا کہنا تھا کہ مسافرسامان لیکر رات ڈھائی بجے آرائیول لاؤنج سے باہر چلا گیا تھا، ہینڈ پاؤچ نہ ملنے پر مسافر نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کی درخواست کی۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے سی سی ٹی وی کے ذریعے معاملے کی چھان بین کی، سول ایوی ایشن ٹیم نے کیمروں کی مدد سے ایک ایک مسافر کو چیک کیا، جس کے بعد ایک فیملی کو مشتبہ قرار دیا،مسافر خاتون و دیگر اہل خانہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، برطانیہ میں خاتون مسافر کے شوہر سے رابطہ کیا اور واقعے پر آگاہی دی گئی۔

سی اے اے ٹیم کی کوششوں سے خاتون سے 9 ہزار 500 امریکی ڈالر برآمد کر لیے، برآمد شدہ 27 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی مالک انور امان کے حوالے کر دی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں