منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کس ملک نے انسان کو چاند پر بسانے کی تیاریاں شروع کر دیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

چاند پر جب سے انسان نے قدم رکھا ہے تب سے اسے وہاں بسانے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں تاہم اب ایک ملک نے اس حوالے سے باضابطہ تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں کے مصداق انسان کی فطرت میں تلاش، جستجو، دریافت اور پھر اس سے آگے بڑھنے کی خواہش ہمیشہ پنپتی رہتی ہے۔ نصف صدی قبل جب انسان نے پہلا قدم چاند پر رکھا تو اس کے بعد سے ہی زمین کی اس مخلوق نے چاند پر بسنے کے خواب دیکھنا شروع کر دیے اور اس حوالے سے کئی اہم بیانات اور اعلانات سامنے آتے رہے ہیں تاہم اب ایک ملک نے اس حوالے سے باضابطہ تیاریاں شروع کردی ہیں۔

یہ ملک برطانیہ ہے جس کی حکومت نے اس حوالے سے ایک بڑی سرمایہ کاری کردی ہے۔ ایک برطانوی خلائی ایجنسی نے چاند پر انسان کی رہائش کو یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے نیوکلیائی ری ایکٹر بنانے کی تیاری کرلی ہے اور اس تاریخی منصوبے کے لیے رولز رائس کو برطانوی خلائی ایجنسی نے 2.9 ملین ڈالر پاؤنڈز کی خطیر رقم بھی فراہم کر دی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل نیوکلیائی ری ایکٹر بنانے کے لیے گزشتہ برس مذکورہ ایجنسی نے ایک تحقیق کی تھی جس پر ڈھائی لاکھ پاؤنڈز کی لاگت آئی تھی اور اس تحقیق کی کامیابی کے بعد اب اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر پیش رفت کرتے ہوئے حکومت نے خطیر رقم فراہم کی ہے۔

برطانوی وزیر سائںس نے اس منصوبے کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سائنسی محاذ پر برطانیہ کے ایک بڑی طاقت ہونے کی ایک اور دلیل ہے۔

برطانوی خلائی ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر پائول بیٹ کا کہنا تھا کہ رولز رائس کی یہ پیشرفت چاند پر مستقل انسانی موجودگی کو یقینی بنانے کی بنیاد رکھے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی خلائی شعبے کو بھی وسعت ملے گی اور یہاں ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

رولز رائس کے انجنیئرز اور سائنس داں اس مائیکرو ری ایکٹر یہ جانچ کریں گے کہ مستقبل میں چاند پر انسانی قیام اور ایک مستقل بیس بنانے کے لیے نیوکلیائی توانائی کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟ رولز رائس نے مائیکرو ری ایکٹر کی تیاری کے لیے 2029 کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس منصوبے میں کمپنی نے اوکسفرڈ کے علاوہ ، بینگوئر، شیفلڈ اور یونیورسٹی آف برائٹن کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

کمپنی کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ مائیکرو ری ایکٹر چاند پر انسانوں کے طویل قیام، مواصلاتی رابطوں اور وہاں تجربات کرنے کے لیے درکار توانائی فراہم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں