بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

سندھ کے 15 اضلاع میں دوبارہ پولنگ کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، پولنگ کا عمل شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف وجوہات کی بنا پر صوبہ سندھ کی مختلف اضلاع میں روکی گئی پولنگ دوبارہ سے کی جا رہی ہے،

سندھ کے 15 اضلاع میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں ری پولنگ24یونین کونسل میں ہورہی ہے جس میں چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبرڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبرز کی نشستوں پردوبارہ پولنگ کی جائے گی۔

- Advertisement -

24 یونیں کونسلز میں کل 81پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں 21مردوں کیلئے خوتین کے ئے 22 جبکہ 38مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اضلاع میں رجسٹرڈووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ9ہزار687ہے۔

جن 15 اضلاع میں پولنگ جاری ہے ان میں ضلع جیکب آباد، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، حیدرآباد، جامشورو اور بدین شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں