14.3 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بھرپور مینڈیٹ ملے گا تو بیساکھیوں کی ضرورت نہیں پڑے گی، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے بھرپور مینڈیٹ ملے گا تو بیساکھیوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ریٹائرڈ ججز کا وفد عمران خان سے ملا، 297 ریٹائرڈ ججز نے بھی آج عمران خان سے اظہار یکجہتی کی ہے ان ججز میں بیت سے پہلے آر اوز بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ایسے ججز بھی تھے جو اینٹی کرپشن کے کیسز بھی دیکھتے رہے ہیں، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ہم کس طرح عام شہری کو تحفظ دے سکتے ہیں اس کے لیے رمضان المبارک میں ایک اجتماع کریں گے جس میں اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے لے جانے پر غور کریں گے۔

- Advertisement -

حکومت کی نیت میں فتور ہے، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر معاشرے کو بہتر کرنا ہے تو رول آف لا ہونا چاہیئے، ہم جوڈیشل سسٹم کو ریفارم اور بہتر کرنا چاہتے ہیں، ہم بڑے زاویے سے عوام کی فلاح کیلئے کوشش کرنا چاہتے ہیں، ہم پرامید ہیں بھرپور مینڈیٹ ملے گا توبیساکھیوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے فلور پر رانا تنویر نے جو تقریر کی اس سے میرا سر شرم سے جھک گیا، تحریک انصاف کبھی ٹیبل ٹاک سے نہیں گھبرائی ن لیگ کو  لگام ڈالنے کےلئے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں