ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جو گزشتہ دنوں علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے صحت بہتر ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا 86 سالہ پوپ فرانسس جن کی پھیپھڑوں میں سوزش کی وجہ سے طبیعت ناساز تھی اور انہیں سانس لینے میں تکلیف کے باعث روم کے جیمیلی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا اب صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اور وہ واپس ویٹیکن چلے گئے ہیں۔

پوپ فرانسس دو سال قبل 2021 میں بھی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے جہاں ان کی بڑی آنت کی سرجری کی گئی تھی تاہم اسپتال کے ڈسچارج ہونے کے وقت میڈیا کو ان سے دور رکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

تاہم اس بار دنیا کو یہ دکھانے کے لیے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، پوپ فرانسس باہر جاتے ہوئے اپنی کار سے باہر نکلے، خیر خواہوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انتظار کرنے والے صحافیوں سے بات کی۔ ویٹیکن واپس جاتے ہوئے انہوں نے اپنی گاڑی کی کھڑکی سے ہاتھ بھی لہرایا اور کہا کہ ’میں ابھی زندہ ہوں۔‘

انہوں نے ایک ایسے جوڑے کو گلے لگایا جس کی بیٹی رات اسپتال میں مر گئی تھی اور ان کے ساتھ دعا کی اور ایک نوجوان لڑکے جس کا بازو ٹوٹا ہوا تھا اس کے پلاسٹر پر دستخط بھی کیے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس جنہیں مارچ میں اس عہدے پر 10 برس ہو چکے ہیں، حالیہ برسوں میں کئی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں