ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ڈیانا بیگ کی احسان اللہ کے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ویمن کرکٹر ڈیانا بیگ نے وکٹ لینے کے بعد فاسٹ بولر احسان اللہ کے انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ہانگ کانگ میں منعقدہ فیئر بریک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ڈیانا بیگ ٹورنیڈوز ویمن کی نمائندگی کررہی ہیں، ڈیانا نے اپنے دوسرے ہی اوور میں فیکلن ویمن کی کھلاڑی کو کلین بولڈ کیا اور فاسٹ بولر احسان اللہ کے انداز میں جشن منایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیانا بیگ کو فیلکن ویمن کی کھلاڑی کی وکٹ حاصل کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

فیلکن ویمن نے میچ میں ڈیانا بیگ کی ٹیم ٹورنیڈوز ویمن کو 41 رنز سے شسکت دی۔

واضح رہے کہ سوات سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ فاسٹ بولر احسان اللہ نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔

افغانستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں احسان اللہ نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

احسان اللہ کی قومی ٹیم میں شمولیت پی ایس ایل 8 میں شاندار کارکردگی کی بدولت ہوئی جہاں انہوں نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے 22 وکٹیں حاصل کیں اور دوسرے نمبر پر رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں