اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

دوران میچ امپائر کی حمایت کرنے پر تماشائی کا دردناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک کرکٹ میچ کے دوران امپائر کی فیصلے حمایت کی سزا تماشائی کو اس کی جان لے کر دی گئی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ ریاست اوڑیسا کے ضلع کوٹک میں اتوار کو ایک کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا جہاں دو ٹیموں برہم پور اور سنکر پور کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت جب میچ جاری تھا کہ برہم پور کے بلے باز کے خلاف مخالف ٹیم نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہونے کی اپیل کی اور امپائر نے اسے آؤٹ بھی قرار دے دیا۔

- Advertisement -

تاہم بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو امپائر کا فیصلہ پسند نہ آیا اور اس نے امپائر پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنا فیصلہ بدل کر اسے ’نو بال‘ قرار دے۔

اس دوران گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے 22 سالہ نوجوان نے اپنی جگہ بیٹھے ہوئے امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے کی کوشش کی تو چند افراد نے مبینہ طور پر اسے مارا پیٹا اور تیز دھار آلے سے اس پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے نوجوان کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دوران علاج ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں