بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پنجاب میں انتخابات، الیکشن کمیشن کا فنڈز اور سیکیورٹی کیلیے رابطوں کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں 14 مئی کو انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے فنڈز اور سیکیورٹی پلان کے لیے الیکشن کمیشن نے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور اب انتخابات کے لیے درکار فنڈز اور سیکیورٹی پلان کے لیے اس نے متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات کرانے کے لیے درکار فنڈز کیلیے وزرات خزانہ کو خط لکھے گا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے 21 ارب روپے درکار ہیں جو مرحلہ وار ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن کمیشن سیکیورٹی پلان کیلیے پنجاب حکومت سے رابطہ کرے گا اور اس کو صوبے میں 17 اپریل تک سیکیورٹی پلان فائنل کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں