12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

عمران خان نے ٹکٹ کیوں نہیں دیا؟ پی ٹی آئی رہنما نے وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نےپنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنےکی وجہ بتادی۔

انہوں نے کہا ہے کہ چند روز پہلے مجھے عمران خان نے کہا کہ میں نے بہت سوچا ہے عمران خا ن نےکہا اس وقت پاکستان کا سب سےبڑاچیلنج معاشی محاذ پر ہے۔

حماداظہر کے مطابق عمران خان نے کہا تمہاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے اگلےدن میں نےتمام صوبائی حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی پنجاب الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر ردعمل میں کہا تھا کہ عمران خان نے وفاق میں ضرورت کی خاطر ٹکٹ نہیں دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے بھی گلا کیا کہ پنجاب الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر اچھا نہیں لگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں