اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے کا حکم کس نے دیا؟ معاملہ پراسرار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی حکومت کی اعلان لاتعلقی کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے گھرچھاپے کی کہانی مزید پراسراریت اختیار کرگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی صدر پرویزالٰہی کے گھر پولیس چھاپے کےاحکامات کس نےدیئے؟، آپریشن کے کردار ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفرچٹھہ،ریجنل ڈائریکٹر وقاص حسن کو کون احکامات دیتارہا؟۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن، ریجنل ڈائریکٹر کو رانا ثنااللہ اورعطاتارڑ احکامات دیتے رہے، یہ دونوں رہنما ان افسران سے رابطے میں تھے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پرویز الٰہی کے گھر پولیس چھاپے سے اظہار لاتعلقی

ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت چوہدری فیملی کے عزیز نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورآئی جی پنجاب سےرابطےکی کوشش کی تو پتہ چلا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب روانہ ہوچکے۔

چوہدری فیملی کے قریبی عزیز نے دعویٰ کیا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نےچھاپےسےمکمل لاتعلقی کااظہارکیا ہے۔

اسی شخص نے چھاپے کے دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سے بھی رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ وہ مدینہ میں موجود ہیں۔

ادھر چوہدری شجاعت کے بیٹے اور وفاقی وزیر چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی کی سالی اور میری پھپھو کی نشاندہی پرچوہدری شجاعت گھرپردھاوا بولا گیا،پولیس نے جوکیاسو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پولیس کے چوہدری شجاعت کےگھرپردھاوا بولنےپرچوہدری سالک نے وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ ایک خاتون نے پرویزالٰہی کی چوہدری شجاعت کےگھرمیں ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں