بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

عابدزبیری سپریم کورٹ بار کے صدر کی حیثیت سے بحال

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ ہائیکورٹ نے بیرسٹر عابدزبیری کو سپریم کورٹ بار کے صدر کی حیثیت سے بحال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عابدزبیری کیخلاف سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹوکمیٹی کے 10 ارکان نے قرارداد منظور کی تھی۔ کمیٹی کے ارکان نےمنتخب صدر بیرسٹر عابدزبیری کو معطل کر کے نیا صدر مقرر کیا تھا۔

معطلی کے خلاف بیرسٹر عابدزبیر نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بینچ نے درخواست منظور کر کے عابدزبیری کو بحال کر دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے فریقین کو 18مئی کیلئے نوٹس بھی جاری کر دیئے۔

پاکستان بار کے غیرقانونی اقدام پر سپریم کورٹ بار نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی رکنیت منسوخ کردی تھی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کی رکنیت عبوری معطل کی جاتی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے7 ممبران کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

حسن رضاپاشا، امجد شاہ، ریاضت علی سحر، طارق آفریدی، مسعودچشتی، احسن بھون اور قلب حسن شاہ کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ ممبر شپ معطل کرتے ہوئےحتمی منظوری کا معاملہ جنرل باڈی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے اپنی ایگزیکٹیو کمیٹی کے 10 ارکان کی رکنیت بھی معطل کر دی۔ یوسف مغل، عدنان اعجاز شیخ، حفظہ بخاری، افضل مالک بلوچ، عامرصابر، یاسرظہور، سلیم اختر وڑائچ، محمد محسن ورک، منوج کمہار تجوانی اور عرفان میر کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں