21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

میچ فکسنگ کے الزام میں معروف فٹبالر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں میچ فکسنگ کے الزام میں جنوبی کورین فٹبالر  سن جون ہو کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کرپشن اور میچ فکسنگ کے الزام میں جنوبی کورین فٹبالر سن جون ہو کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چائینز لیگ میں حصہ لینے والے جنوبی کرین کے 31 سالہ فٹبالر سن جون ہو کو شنگھائی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا وہ اس وقت چین پولیس کی تحویل میں ہیں ۔

- Advertisement -

دوسری جانب جنوبی کورین وزرات خارجہ نے اپنے کھلاڑی کی گرفتاری سے متعلق کچھ نہیں کہا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح سن جون ہو کو قونصلر سپورٹ دلوانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران چینی حکام کی جانب سے جنوبی کورین فٹبالر کے علاوہ فٹبال ایسوسی ایشن کے چار عہدیداروں کو بھی بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چینی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کو بھی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں