14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بیوی کے چکن بنانے سے انکار پر شوہر نے انتہائی قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیوی کے چکن بنانے سے انکار پر شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے پریم نگر میں ایک شخص نے بیوی کے چکن پکانے سے انکار پر جھگڑے کے بعد پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا متوفی کی شناخت پون کے نام سے ہوئی ہے جو ایک فرنیچر کی دکان پر کام کرتا تھا اور اس کی شادی پریانکا سے چار سال قبل ہوئی تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جوڑے کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے اور پون کا بیوی سے شراب نوشی کی عادت پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

جمعرات کو پون نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ اس کے لیے چکن پکائیں، جس پر پرینکا نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ خاندان کے لیے رات کا کھانا پہلے ہی بنا چکی ہے۔ جھگڑا جلد ہی جسمانی تشدد میں بدل گیا اور پرینکا الگ کمرے میں سونے کے لیے چلی گئیں۔

چند گھنٹوں کے بعد جب بھائی پون کو بلانے کے لیے گیا تو وہ کمرے میں لٹکتا ہوا پایا گیا۔

پون کے بھائی نے کہا کہ اس نے متعدد بار بھائی کے دروازے پر دستک دی لیکن کسی نے جواب نہیں دیا اس کے بعد اس نے اپنی بیٹی کو کھڑکی سے کمرے کے اندر دیکھنے کو کہا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر پون کی لاش برآمد کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں