ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

شمالی کوریا کا ’بین البراعظمی‘ بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جنوبی کوریا اور امریکا کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا نے اس تجربے کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے یہ میزائل امریکہ میں کہیں بھی کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل Hwasong-18 جوابی حملے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔

- Advertisement -

امریکا کو جواب، شمالی کوریا نے میزائل فائر کردیے

رپورٹ کے مطابق میزائل ایک گھنٹے سے زائد وقت میں ایک ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے جاپان کے سمندر میں گرا ہے۔

دوسری جانب  جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔

 جنوبی کوریا اور امریکا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے ثابت ہوگیا کہ شمالی کوریا کی حکومت کی ترجیح عوام کی بھلائی نہیں بلکہ ہتھیاروں میں اضافہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں