21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سوئیڈن میں قرآن پاک کی ایک بارپھر بے حرمتی ، مسلم دنیا کا شدید درعمل

اشتہار

حیرت انگیز

سویڈن میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی پر مسلم دنیا کی جانب سے شدید درعمل کا اظہار کیا گیا، مسلم ممالک میں ہزاروں افراد نے قرآن پاک تھامے احتجاج بلند کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئیڈن کی پولیس باز نہ آئی، پولیس کی اجازت سےعراقی سفارتخانے کے باہر ایک بار پھرقرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی، جس کےبعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصے کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، بغداد میں ہزاروں افراد سویڈش سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ تہران میں قرآن پاک تھامے مظاہرین نے صدائے احتجاج بلند کیا۔

- Advertisement -

ایران نے سویڈن کے سفارتکار کی تعیناتی سے انکار کردیا ، اس حوالے سے ایرانی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا جبکہ ترکیہ نے سوئیڈن سے نفرت انگیز واقعات کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔

متحدہ عرب امارات نے سوئڈش سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ مصر کی جامعہ الازہر نے قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی پر مسلم ممالک سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سویڈش مصنوعات کی بائیکاٹ کی اپیل کر دی۔

او آئی سی نے سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے اجازت ناموں کے اجرا پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں