بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

صدرعارف علوی کی ٹوئٹ پر بابراعوان کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی کی ٹوئٹ پر ماہر قانون بابراعوان نے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون بابراعوان نے صدرعارف علوی کے ٹوئٹ پر کہا صدر مملکت نے جو کہا ہے وہ معتبر بات ہے، آئینی عہدے کی حکم عدولی پر نتیجہ پھر آرٹیکل 6 نکلتا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ صدر صاحب کےٹوئٹ پرسپریم کورٹ سےدرخواست کرتا ہوں ، آرٹیکل 186بھی صدر کو اختیار دیتا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے سوال بھیجے، سپریم کورٹ سے یہی کہیں گے کہ معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب صدرمملکت کی ٹوئٹ پر رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 75ون کےتحت صدربل منظور کئے بغیر واپس بھیج سکتے ہیں، صدر کےمنظوری سےانکارکے بعد تحریری وضاحت کی ضرورت نہیں۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ترامیم کی قانونی حیثیت نہیں رہی،دوبارہ پارلیمانی عمل سے گزارناپڑےگا، سپریم کورٹ کو قانون سازی کےآئینی عمل کی پامالی کا نوٹس لینا چاہئے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ صدر کو اندھیرے میں رکھ کر قانون کا گزٹ نوٹی فکیشن قانون کا مذاق ہے، یہ فوجداری قانون ہے جس کا اطلاق ماضی کےمعاملات پرنہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ترامیمی قوانین انسانی حقوق سے متصادم ہونے پرآرٹیکل 8کےمنافی ہیں، یہ ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہو چکی ہیں، فیصلےتک قانون نہیں بن سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں