اشتہار

سبزچائے کا استعمال کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

جدید طبی تحقیق کے مطابق سبز چائے مختلف بیماریوں سے مقابلہ کرتی ہے جبکہ طاقتور فوائد کی وجہ سے کئی ممالک میں اس کا روزمرہ استعمال بڑھ گیا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہےکہ سبز چائے روزانہ استعمال کرنے سے ایسے انزائمز بڑھ جاتے ہیں، جو دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں، سبزچائے بے چینی اور مخالف جذبات کو اطمینان بخش بنا کر یاداشت بہتربناتی ہے۔

سبز چائے کے میٹابولک نظام پر مثبت اثرات سے جسم کی کارگردگی بہتر ہوتی ہے، تازہ پتوں کی چائے میں طاقتور اینٹی آکسائیڈ پروسٹیٹ اور بڑی آنت کے سرطان کو بڑھنے سے روکتے ہیں، خون میں شوگرکےاضافے کو بھی آپ سبز چائے سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

اگر پابندی سے سبز چائے پی جائے تو خون کے وریدوں میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں