منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے لیے تجاویز سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاور ڈویژن کی بجلی صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے حوالے سے تجاویز سامنے آگئیں تاہم بجلی بلوں میں کمی کی کوئی تجویز شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے معاملے پر پاور ڈویژن نے تجاویز تیار کرلیں ، پاور ڈویژن تجاویز آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گا‌۔

ذرائع نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ایک سلیب کا فائدہ دینےکی تجویز دی ہے ، سلیب کا فائدہ دینے سے بجلی کی کھپت پر زیادہ کے بجائے کم ٹیرف لگے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو ٹیکسز میں بھی ریلیف دینے کی بھی تجویز ہے، ٹیکسز میں کمی کے حوالے سے وزارت خزانہ سے رائے لینے کی تجویزدی گئی ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو زیادہ اقساط میں بل ادا کرنے کا ریلیف دینے کی تجویز تیار کی گئی جبکہ بجلی کے بھاری بلز کا کچھ حصہ موسم سرما میں ادائیگی کا ریلیف دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں کمی کے حوالے سے فی الحال کوئی تجویز تیار نہیں کی گئی۔

خیال رہے گزشتہ روز بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے اجلاس بے نتیجہ رہا تھا ، بجلی بلوں پر ریلیف دینے کے لیے نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت تیسرا اجلاس آج ہوگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام کو بھی بلایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں