12.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

گرمی سے بے حال اسمتھ کے لیے گراؤنڈ میں کرسی آگئی، دلچسپ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں گرمی نے اسمتھ کا بھرکس نکال دیا، انھیں آرام کرنے کے لیے گراؤنڈ میں کرسی منگوانا پڑی۔

راجکوٹ میں کینگروز اور میزبان کے درمیان تیسرا میچ کافی گرم موسم میں کھیلا گیا جس کی وجہ سے بیٹنگ کے دوران اسٹیون اسمتھ کو بریک لینا پڑا، گرائونڈ میں ان کے لیے کرسی بھی منگوائی گئی جس پر ان کے بیٹھنے اور برف سے سر کے مساج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

یہ واقعہ اننگز کے 28 ویں اوور کے بعد پیش آیا جب آسٹریلوی بیٹر گرمی سے نڈھال دکھائی دیے جب کہ اس دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی میدان میں مستی کرتے دکھائی دیے۔

کرسی پر آرام اور برف سے مساج کے بعد بھی اسمتھ کی طاقت بحال نہ ہوسکی اور وہ کچھ ہی دیر بعد محمد سراج کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جنہوں نے انھیں ایل بی ڈبلیو کیا۔

آسٹریلوی بیٹر نے اپنی اننگز کے دوران ون ڈے کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ اسمتھ نے اپنی مذکورہ اننگز میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں بھارت کے خلاف 66 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں