15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمت کم کرکے عوام پر ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر مارجن میں 88 پیسے تک مزید اضافہ کردیا گیا ، 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 1.76 روپے تک بڑھایا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام پر ایک اوراضافی بوجھ ڈال دیا گیا ، ایک ماہ میں مسلسل تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن بڑھایا دیا گیا۔

پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں اٹھاسی پیسے فی لیٹر تک مزیداضافہ کیا گیا اور تیل کمپنیوں کے مارجن میں سینتالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

- Advertisement -

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن اکتالیس پیسے بڑھا دیا گیا ہے۔

جس کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا پٹرول پر منافع 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ او ایم سیز کے لیے ڈیزل مارجن سات روپے 41 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 23 پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔

خیال رہے او ایم سی اورڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو فی لیٹر1.76 روپے تک بڑھایا جا چکا ہے، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 7روپے 82 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر او ایم سی مارجن 7 روپے 8 پیسے لاگو ہے۔

دوسری جانب نگران حکومت نے ڈیزل پر عائد لیوی میں پانچ روپے فی لیٹراضافہ کردیا، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ڈیزل پر لیوی کی شرح پچپن روپے فی لیٹر اور پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح آئی ایم ایف سے طے شرائط پر بڑھائی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں