اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

لیگ اسپنر یاسر شاہ نوجوان پلیئرز کو گروم کرنے کے خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ نوجوان پلیئرز کے ساتھ کھیلوں اور انھیں پرموٹ کروں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایبٹ آباد کے کپتان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری ٹیم میں اس وقت کافی نوجوان پلیئرز ہیں جو پرفارم بھی کررہے ہیں اور سب کچھ کافی زبردست جارہا ہے۔

یاسر نے حنیف محمد ٹرافی اور حنیف محمد کپ کھیلنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہی کوشش کررہا تھا کہ نوجوان پلیئرز کے ساتھ کھیلوں اور انھیں پرموٹ کروں۔ ہمارے کچھ نوجوان پلیئز اچھے آرہے ہیں انھوں نے گریڈ ٹو میں ٹاپ بھی کیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ عادل ناز، اسرار، احمد اور خیام جیسے پلیئز کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ہم نے اپنی ٹیم میں نوجوان پلیئرز کو ہی رکھا ہے جس میں کئی پلیئرز پہلی دفعہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے ہیں۔

موجودہ اسپنرز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اسامہ میر اچھی بولنگ کررہا ہے، شاداب بھی ہے، یہ ہمارے مین بولرز ہیں جو کہ ابھی پاکستان ٹیم میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انڈر 19 کے دو تین پلیئز دیکھے ہیں جو کہ اچھے لیگ اسپنرز ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ وہ فور ڈے کرکٹ میں کس طرح پرفارم کریں گے۔

یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ فخرزمان، کامران غلام اور خالد عثمان جیسے پلیئرز بھی ایبٹ آباد کی ٹیم میں شامل ہیں جس کی وجہ سے مجھے کپتانی کرنے میں آسانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں