جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’’میں نہیں مانتا آسٹریلیا میں کھیلنا مشکل ہے!‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ میں نہیں مانتا کہ آسٹریلیا میں کھیلنا مشکل ہے، کھلاڑیوں کو ہار کا ڈر نکالنا ہوگا۔

اے آر وائی کے پروگرام میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آسٹریلیا میں بھارت کی پرفارمنس کافی بہتر ہے لیکن وہاں کھیلنا ہمارے لیے اتنا مشکل کیوں ہے، جس کے جواب میں باسط علی کا کہنا تھا کہ میں اس چیز کو نہیں مانتا کہ آسٹریلیا میں کھیلنا مشکل ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت بھی تو آسٹریلوی سرزمین پر جیت کرآیا ہے اور وہ ایسا کرنے والی ایشیا کی واحد ٹیم ہے۔ ہمیں بھی مثبت رہ کر کھیلنا ہوگا۔

- Advertisement -

باسط علی نے کہا کہ سب کو پتا کہ ہم آسٹریلیا میں کبھی جیت نہیں پائے۔ کھلاڑیوں کو ہار کا ڈر نکالنا ہوگا۔ بھارت کی مثال ان کے سامنے ہے۔ آپ کی یہ اپروچ ہونی چاہیے کہ ہمیں جیتنا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا ٹاپ آرڈر ٹھیک ہے اور ایک سال سے ٹیسٹ ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔ امام، عبداللہ اور شان کے بعد نمبر چار پر بابر اعظم بیٹنگ کریں گے اور انھیں آسٹریلیا کی سیریز میں مختلف نظر آنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بابراعظم شاندار بیٹر ہیں اور وہ اب کپتانی سے بھی ہٹ چکے ہیں۔ میرے خیال میں ان پر اب دباؤ نہیں ہوگا۔

پچز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آسٹریلیا کی پچز باؤنسی نہیں رہیں۔ سڈنی اور میلبرن میں پچز کی صورتحال ایشیا کی طرح ہی ہوگی۔ ٹیم کے پاس ان دنوں گراؤنڈز میں جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں