منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

لندن: مسجد کو بم کی اطلاع پر نمازیوں سے خالی کرالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پولیس نے مشرقی لندن کے علاقے وائٹ چیپل میں واقع مسجد میں بم کی اطلاع سامنے آنے پر ہنگامی بنیادوں پر مسجد کو نمازیوں سے خالی کرالیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد انتظامیہ کو ای میل کے ذریعے بم کی اطلاع دی گئی تھی، تلاشی لینے کے بعد پولیس نے مسجد کو محفوظ قرار دے دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ مشکوک شخص سے متعلق فوری مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی شہر لاس ویگاس کی یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث 3 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی آف نیواڈا کے لاس ویگاس کیمپس میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث شخص بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

’نیویارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ‘

حکام نے اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کو گولی ماری تھی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایمرجنسی نمبر پر یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد قریب موجود افسران نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں