پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی شرط ، حکومت کا ترقیاتی بجٹ میں کمی پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے پی ایس ڈی پی میں شامل 137 ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر ترقیاتی بجٹ میں کمی پر غور کیا جارہا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ 116ارب کے پی ایس ڈی پی میں شامل 137 ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کافیصلہ مالیاتی مشکلات ،مالیاتی خسارہ پوراکرنے کیلئے کیا گیا، وفاق نے موقف میں کہا ہے کہ 116 ارب کے منصوبوں کیلئے صوبے فنڈ کرنا چاہیں تو کریں۔

- Advertisement -

پلاننگ کمیشن دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ڈی پی کے137 ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز نہیں کیا گیا، 116 ارب کے پراجیکٹس کی کٹوتی ہونے پر ترقیاتی بجٹ کا حجم 834 ارب رہ جائے گا۔

دستاویز میں کہنا تھا کہ رواں مالی سال کےدوران وفاقی ترقیاتی بجٹ کاحجم950ارب روپے مختص کیاگیاتھا، وزارت تعلیم، وزارت صحت، فوڈ سیکیورٹی و دیگر وزارتوں کےمنصوبوں میں کٹوتی کی گئی۔

منصوبوں کی کٹوتی سے مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا آگاہ کیا ، پی ایس ڈی پی سےنکالے گئےمنصوبوں کوآئندہ مالی سال بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں