اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری، مزید 183 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد 183 سے تجاوز کرگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی ایاد الرواغ سمیت کم از کم 11 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فورسز کی جانب سے الامل اسکول کو گھیر لیا گیا ہے، جبکہ جبکہ امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری کی گئی ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ روز دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے 17ججز پر مشتمل پینل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔

حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوئے یہ علم میں ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں بڑی تعدادمیں سویلین انفرااسٹرکچر تباہ ہوا جس پر جنوبی افریقہ نے آرٹیکل 36 اور 39 کے تحت درخواست دی۔

فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ

فیصلے کے مطابق غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ کے کئی اداروں نے قراردادیں بھی پیش کی ہیں جنوبی افریقہ نے الزام لگایا اسرائیل نے جینوسائیڈ سیکشنز کی خلاف ورزی کی، جینوسائیڈ کے حوالے سے جنوبی افریقہ نے اسرائیلی دستاویز پیش کیں۔

جب کہ اسرائیل نے جینوسائیڈ سیکشنزکی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کی، غزہ میں مسلسل جانی نقصان باعث تشویش ہے جنوبی افریقہ نے الزام لگایا کہ اسرائیل نے نسل کشی پر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی، بظاہر اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کا مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں