15.8 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کیا نوکیا کے اسمارٹ فونز بند ہونے جا رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

نوکیا کے اسمارٹ فونز کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ہیومن موبائل ڈیوائسز (ایچ ایم ڈی) نے کہا ہے کہ وہ اپنے نام سے فونز متعارف کرائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہیومن موبائل ڈیوائسز (HMD) گلوبل پچھلے سات سالوں سے نوکیا برانڈڈ اسمارٹ فونز بنا رہا ہے، تاہم اب جلد ہی یہ کمپنی ’نوکیا‘ کا نام چھوڑ کر اپنے ہی نام سے اسمارٹ فونز فروخت کرے گی۔

اب ممکنہ طور پر دو سال بعد دنیا بھر میں مقبول فون برانڈ کا درجہ رکھنے والے نوکیا کے اسمارٹ فونز نہیں بنائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایچ ایم ڈی گلوبل کا قیام 2016 میں اس وقت ہوا تھا، جب مائیکروسافٹ نے نوکیا برانڈ کے حقوق دس سال تک اسے بیچ دیے، اور ایچ ایم ڈی نے اپنا جو پہلا ہینڈ سیٹ لانچ کیا وہ تھا نوکیا 6، جسے 2017 میں لانچ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی کی جانب سے اپنے نام سے اسمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنی نوکیا کے نام سے اسمارٹ فونز متعارف نہیں کرائے گی، اس بات کا عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ X کی یوزر آئی ڈی اور ویب سائٹ ایڈریس میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔ جب کہ ایچ ایم ڈی برانڈ کا پہلا اسمارٹ فون بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2024 کے ایونٹ میں لانچ کیا جائے گا۔

مذکورہ کمپنی کے پاس نوکیا کے لائسنس کے حقوق 2026 تک ہیں، اس لیے امکان یہی ہے کہ 2026 کے بعد کمپنی نوکیا کے فون بنانا بند کر دے گی اور ممکنہ طور پر کوئی دوسری کمپنی بھی نوکیا کے برانڈ کے فونز نہیں بناسکے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے،عین ممکن ہے کہ کوئی دوسری کمپنی نوکیا کے اسمارٹ فونز بنانے کا لائسنس حاصل کر لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں