20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ناگپور میں آئے روز گرمی کیوں بڑھ رہی ہے، حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر ناگپور کے موسم پر کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ ملک کے گرم ترین شہروں میں سے ایک ہے اور آئے روز یہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناگپور کی بڑھتی گرمی سے متعلق اس حالیہ تحقیقی رپورٹ نے سب کو حیران کردیا ہے، یہ تحقیق ’وشویشورایا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ کی ویشنوی چندرشیکھر نے کی ہے۔

تحقیق سے اس بات کا علم ہوا کہ 1969 سے 2015 تک شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں یومیہ 0.5 ° C کا اضافہ ہوا ہے جو 39.5 ° C سے بڑھ کر 40 ° C تک پہنچ چکا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ 45 ڈگری سیلسیس سے زائد حرارت والے ہیٹ ویو(گرم لہر) کے دنوں میں بھی کافی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 1969 میں 6 دن سے بڑھ کر 2015 میں 12 دن ہو گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ناگپور کی گرمی سے متعلق تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ سخت گرمیوں میں یہاں 47 ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے۔ جبکہ اس میں 2005 کے بعد قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات کے وقت بھی یہاں کا درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس سے زائد کا ہوچکا ہے جو حیران کن ہے۔

وشویشورایا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پروفیسر راج شری کوٹھارکر کا کہنا ہے کہ ناگپور میں بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر صرف ناگپور تک ہی محدود نہیں رہتا ہے بلکہ اطراف کے علاقوں میں بھی اس کے اثرات واضح طور پر محسوس ہوتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا غزہ جنگ بندی کیلئے جی 20 ممالک سے ایکشن کا مطالبہ

تحقیق میں ایسے علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں دن کے وقت شدید گرمی ہوتی ہے، اس گرمی کی شدت کی وجہ پودوں اور ہریالی کی کمی کو قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں