اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

حکومت سازی کا معاملہ : ایم کیو ایم وفد کی شہباز شریف سے آج اہم ملاقات ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم کیو ایم کا تین رکنی وفد آج مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرے گا ، جس میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان ملاقات آج شام 4بجے لاہور میں ہوگی، ذرائع نے بتایا ایم کیو ایم کا 3رکنی وفد معاملات کو حتمی شکل کیلئےشہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل ہوں گے ، ن لیگ کی بنائی گئی کمیٹی شہباز شریف کو معاملات پر بریفنگ بھی دے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کو گورنر سندھ کے حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم گورنر کیلئے جس کا نام دے گی اسے مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے کامران ٹسوری کا نام ہی دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ مصطفی کمال پہلے ہی کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم کا گورنر، ذمہ داریاں جاری رکھنے کا بیان دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاق میں حکومت سازی کیلیے مسلم لیگ (ن) سے پانچ اہم وزارتوں کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں