10.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: کیچ میں طوفانی بارش سے تربت تا مند کا راستہ بند ہوگیا جبکہ گوادر میں دریائے نہنگ میں اونچے درجے کے سیلاب سے پُل بہہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، گوادراورگردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی، جس سے دریائے نہنگ میں سیلابی کیفیت ہے، دریا کا ریلا پُل بہا لے گیا۔

گوادر میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس کے بعد اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کیچ میں طوفانی بارش سے تربت تا مند کا راستہ بند ہوگیا ہے جبکہ نصیرآباد، ڈیرہ مرادجمالی اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور بجلی کے آٹھ فیڈر ٹرپ کرگئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔۔

بلوچستان کے شہروں پنجگور ، گوادر، اواران، خضدار، قلات ، تربت ،کیچ،کوئٹہ میں بارش جبکہ زیارت،چمن،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں