20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چلی ایئر لائن کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ، طیارے میں عملے کے نو ارکان سمیت دو سو باہتر مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، چلی ایئر لائن کا طیارہ تیکنیکی خرابی کے سبب دورانِ پرواز اچانک نیچے کی طرف جانے لگا۔

جس سے طیارے میں شدید جھٹکے لگنے سے مسافروں اور عملے سمیت پچاس افراد زخمی ہو گئے جبکہ کچھ لوگ طیارے کی چھت سے ٹکرائے اور کچھ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

- Advertisement -

واقع کے بعد طیارے نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لینڈنگ کر لی، لیٹم ائیرلائنز کی پرواز سڈنی سے آکلینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

ائیرلائن کے مطابق حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ طیارے میں عملے کے نو ارکان سمیت دو سو باہتر مسافر سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں