منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

یوٹیوب صارفین نئی تبدیلی کیلئے تیار رہیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک امریکی آن لائن ویڈیو شیئرنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں ٹی وی ایپ کا نیا ڈیزائن دوبارہ متعارف کرائے گا، اس اقدام سے صارفین کو ایک نئی سہولت مل جائے گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر آپ ٹی وی پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہیں تو آپ کو جلد ہی ایک بڑی تبدیلی نظر آئے گی کیوں کہ یوٹیوب نے اپنی ٹی وی ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کمپنی کے مطابق نیا ڈیزائن صارفین کے لیے کئی نئے تجربات کے دروازے کھول دے گا۔ کمپنی کے مطابق نئے ڈیزائن کردہ یوٹیوب ٹی وی ایپ کو آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرادیا جائے گا۔

- Advertisement -

نئی یوٹیوب ویڈیو ایپ میں جب آپ تفصیل اور تبصرہ فیڈ کو منتخب کرتے ہیں تو ویڈیو والیوم کم ہو جائے گا اور ویڈیو کی تفصیل اور تبصروں کے ساتھ خریداری کو زیادہ آسان بنا دے گی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا سرچ اور پلےنیکسٹ فارمیٹ میں کوئی تبدیلی کی جائے گی یا نہیں۔ یوٹیوب کے مطابق صارفین اکثر چھوٹے ویڈیو فیڈز اور تبصروں کو ترجیح دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں