27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت عظمیٰ سے جوڈیشل کمیشن بنا کر اس کی تحقیقات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے یہ درخواست سینیئر وکیل حامد خان کی معرفت دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 8 فروری کے الیکشن میں جیتنے والوں کو فراڈ نتائج سے ہرانے کی تحقیقات کی جائیں اور دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل ایسا کمیشن بنایا جائے جو کوئی تعصب نہ رکھتا ہو۔

- Advertisement -

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی تشکیل کو معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں