بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پی آئی اے پروازوں پر مئی میں یورپی ملکوں میں پابندی ہٹنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے پروازوں پر مئی میں یورپی ملکوں میں پابندی ہٹنے کا امکان ہے، پروازوں کی بحالی سے قومی ایئر لائن کو خریدنے میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اےکی نجکاری سےمتعلق بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔

پیرس اور نیندرلینڈزمیں ہوٹلزسمیت پی آئی اے کے اثاثوں اور پی آئی اے ملازمین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئر لائن کی پروازوں پر مئی میں یورپی ملکوں میں پابندی ہٹنے کاامکان ہے، پروازوں کی بحالی سے قومی ایئر لائن کو خریدنے میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی۔

قومی ایئر لائن کی تنظیم نو سے متعلق بورڈ اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے پی آئی اے کے اثاثوں کو الگ رکھنے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں اضافی ملازمین کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کے تحت فارغ کرنے کی تجویز کی بھی تجویز دی گئی۔

یاد رہے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا نے سیفٹی رویو بورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کرلیا، جس کے بعد یورپ اور برطانیہ میں طیاروں پر پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہیں۔

جس میں یورپی سیفٹی ایجنسی کی سی اے اے اور قومی ایئر لائن سے متعلق آڈٹ رپورٹ پیش ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں