اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

ویڈیو: ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں کلاسن کا لاٹھی چارج، ایک اوور میں 24 رنز بنائے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا کلاسن کا لاٹھی چارج بھی ٹیم کے کام نہ آیا۔

گزشتہ روز برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا گیا جو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے اپنے نام کر کے 2007 کے اولین ایڈیشن کے بعد دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز نے اکشر پٹیل کے ایک اوور میں 24 رنز بنا کر ٹیم کی منزل آسان بنائی لیکن پروٹیز کی کشتی ساحل کے قریب آ کر ڈوب گئی اور ٹیم جیتتے جیتتے میچ ہار گئی۔

- Advertisement -

اکشر پٹیل اپنے کوٹے کا آخری جب کہ جنوبی افریقی اننگ کا 15 واں اوور کرا رہے تھے۔ اس موقع پر پروٹیز کو 54 گیندوں پر 36 رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔

کلاسن نے اکشر کی پہلی بال کا استقبال چوکا لگا کر کیا۔ اس سے اگلی تین گیندوں پر صرف ایک رنز ہی بن سکا تاہم اس دوران دو وائیڈ بال پر جنوبی افریقہ کو دو رنز ضرور ملے۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ہنرک کلاس نے اگلی تین گیندوں پر لگاتار دو چھکے اور اس کے بعد چوکا مارا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں