بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ابھیشیک بچپن نے طلاق کی افواہوں کے دوران اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے کے لیے پسندیدہ ’چیز‘ خرید لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پاپا رازی (فوٹو گرافر) یوگن شاہ کے اکاؤنٹ سے ابھیشیک بچن کی نئی کار میں سوار ہوتے تصویر شیئر کی گئی جس نے اداکار جوڑی کے مداحوں کو خوش کردیا۔
تصویر میں ابھیشیک کو اپنی نئی سیاہ رنگ کی گاڑی میں کنگ خان کی بیٹی سہانا خان، اگستیہ نندا اور اپنی بھانجی نویا نویلی نندا کے ساتھ دیکھا گیا۔
وائرل تصویر میں ابھیشیک کی گاڑی کا نمبر 5050 واضح ہے اور یوگن شاہ کے مطابق یہ نمبر ایشوریا کا پسندیدہ نمبر ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش ہیں لیکن شوبز جوڑی کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مشہور بھارتی نجومی جگن ناتھ گروجی نے ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان طلاق کی پیشگوئی کی تھی۔
نجومی کا کہنا تھا کہ جوڑا بہت جلد طلاق کا فیصلہ کر سکتا ہے لیکن ان کی بیٹی آرادھیا بچن کا پیار دونوں کو جوڑ کر رکھے گا۔
یاد رہے کہ اداکار جوڑے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی جبکہ آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔