منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش، ملازم کی حاضر دماغی سے ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ناظم آباد کی نجی اسپتال میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کی جسے کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم کی حاضر دماغی نے ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ناظم آباد نجی اسپتال کی لیبارٹری میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی لیکن کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم کی حاضردماغی سے دونوں ملزمان پکڑے گئے۔

- Advertisement -

واقعے کی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی جس میں ملزم کو اسلحہ دکھا کر ساتھی سمیت واردات کرتے دیکھا جاسکتاہے،  کاؤنٹر پر موجود فیملی سے بھی ملزمان نےلوٹ مار کی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے فیملی کو لوٹ مار کے بعد اندر کمرے میں بھیج دیا، اچانک سے پولیس کی بھاری نفری اندر داخل ہوئی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان 8 بجکر 20 منٹ پر داخل ہوئے اور 8 بجکر 31 منٹ پر پکڑے گئے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے کہا کہ گزشتہ روز ناظم آباد نمبر 3 لیبارٹری میں واردات کی کوشش کی گئی، 2 ملزمان لیبارٹری میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے تھے، ملزمان نے کیش کاؤنٹر پر ملازم کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ملازم نےحاضردماغی سے بروقت الارم سوئچ کو دبا دیا،جس کے بعد ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس ایمرجنسی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے، پولیس نے دونوں ملزمان کو لیبارٹری کے اندر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا کرلیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں