اشتہار

امیر بچوں کے دماغ غریب بچوں سے زیادہ تیز ہوتے ہیں، تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: جدید تحقیق کے مطابق امیر گھرانوں کے بچوں کے دماغ کا حجم اور علمی مہارت غریب گھرانوں کے بچوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے لیکن سماجی مدد اور بیتر تربیت سے اس فرق کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

یہ تحقیق نیچر نیورو سائنس نے نامی جرنل نے کی ہے اور دونوں طبقات کے بچوں کی زبان سیکھنے کی صلاحیت، یادداشت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت میں فرق پایا گیا ہے۔

محقق الزبتھ سوویل کے مطابق خاندان کی کمائی دماغ کی ساخت اور علمی صلاحیتوں پر اثر پذیر ہوتی ہے۔

- Advertisement -

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس فرق کی بنیادی وجہ اسکول میں فراہم کیا جانے والے کھانا، ٹیچنگ کا انداز اور سماجی سطح پرہونے والے پروگرام ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا سماجی ناہمواریاں ہمیشہ سے علمی مہارتوں میں فرق کا باعث رہی ہیں لیکن دماغ پر اسکے اثرات کی مستقل وجہ تاحال نامعلوم ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں