12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ ایک بار پھر اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ایک بار پھر اسکرین پر نظر آئیں گے۔

یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کیا جا رہا ہے جس کی عامر خان یا فاطمہ ثنا شیخ نے اب تک کوئی تردید نہیں کی۔ اداکارہ کو کامیڈی ڈرامہ فلم کیلیے مرکزی کردار دیا جائے گا۔

متعلقہ: کرینہ کپور نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے بارے میں اپنی رائے بتا دی

- Advertisement -

عامر خان نے حال ہی میں فلم ’تارے زمین پر‘ اور ’لاہور 1947‘ کا اعلان کیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فاطمہ ثنا شیخ کو کس پروجیکٹ کیلیے منتخب کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا گیا جبکہ عکس بندی آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کی جائے گی۔

فاطمہ ثنا شیخ نے 2016 میں سُپر اسٹار کی فلم ’دنگل‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ بعدازاں اداکارہ کو ملیالم فلم کے ہندی ریمک کیلیے منتخب کیا جو نہ بن سکی۔

فلم ’دنگل‘ کے بعد دونوں میں معاشقے کی خبریں آئی تھیں جن پر عامر خان نے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں