جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

آئرا کی شادی کا جشن، عامر خان کا گھر برقی قمقموں سے روشن ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بیٹی آئرا کی شادی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس کے لیے عامر خان کا گھر برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے سُپراسٹار عامرخان کی بیٹی آئرا خان کی شادی آج باندرہ کے عالیشان ہوٹل میں ہوگی، آئرا کی شادی کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا۔

آئرا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے منگیتر نپور  کے ساتھ چند تصویریں پوسٹ کیں تھیں۔

- Advertisement -

عامر خان کی رہائش گاہ میں مہمانوں کی آمد جاری ہے جبکہ خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان بیٹی کی شادی میں بالی ووڈ کے فنکاروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دو استقبالیے کا اہتمام، پہلا دہلی جبکہ دوسرا جے پور میں کریں گے، یہ دو تقریبات 6 سے 10 جنوری کے دوران منعقد کی جائیں گی۔

عامر خان کی بیٹی کی مایوں تقریب میں دونوں سابقہ بیگمات بھی شریک

پیشہ ورانہ محاذ پر آئرا نے اپنی ہدایت کاری کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا ہے، انہوں نے موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل ہلدی کی تقریب کی ویڈیو و تصاویر سامنے آئی تھی جس میں عامر خان کی دونوں بیگمات نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں