15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے اپنا کام کردیا تھا لیکن۔۔۔۔۔عبدالرزاق نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اپنا کام کردیا تھا لیکن زلمی جیتا ہوا میچ ہار گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے فرق پڑا ہے، روسو کو گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان بنایا گیا ہے لیکن وہ بہت ٹھنڈے مزاج کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز پچھلے آٹھ سالوں سے کوئٹہ کی کپتانی کررہے تھے لیکن گزشتہ سیزن میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر نے کہا کہ پشاور زلمی کے میچ میں کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نے اپنا کام کردیا تھا، باہر اچھا کھیلے لیکن جیتا ہوا میچ ہار گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ صائم ایوب 42 رنزکی اننگز کھیل کر نمایاں رہے تھے۔

کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 2 جبکہ محمد عامر، عقیل حسین اور وسیم جونیئر ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں