14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سعود شکیل اور ابرار احمد پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر سعود شکیل اور اسپنر ابرار احمد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹٓیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور سعود شکیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتب قرار پائے۔

سعود شکیل اور ابرار احمد پر لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ابرار احمد پر کوڈ آف کڈکٹ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کے تحت جرمانہ کیا گیا ہے، انہوں نے 19ویں اوور میں امپائرز کے احکامات کو نظر انداز کیا تھا۔

اسی میچ میں سعود شکیل بھی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے، 12ویں اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر سلمان علی آغا کو آؤٹ کرنے کے بعد سعود ان کے پاس گئے اور ایسے ریمارکس دیے جو بیٹر کو مشتعل کرسکتے تھے۔

سعود شکیل اور ابرار احمد کے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری محمد جاوید کی طرف سے تجویز کردہ جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل 9 سے باہر کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں