ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ابوظبی: مصنوعی ذہانت کے ذریعے ’خطرناک ڈرائیوروں‘ کی نگرانی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے گا، محکمہ ٹریفک کی جانب سے خطرناک ڈرائیوروں کی خلاف ورزیاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ماتحت ’محفوظ شہر‘ سینٹر کے ڈائریکٹر انجینئر احمد الشامسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’سڑکوں پر ’خطرناک ڈرائیور سسٹم‘ استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ کام خودکار طریقے سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا جارہا ہے۔‘ اس کے تحت خودکار نظام کے تحت خطرناک ڈرائیوروں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔

- Advertisement -

الشامسی کا کہنا تھا کہ ’محکمہ ٹریفک نے مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے نصب کردیے ہیں۔ ان کیمروں کی مدد سے پتہ چل جاتا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کیا گیا یا نہیں۔

اس کے علاوہ ڈرائیوروں کے اچانک مڑ جانے یا فٹ پاتھوں کے کونے استعمال کرنے یا گاڑیوں کے درمیان ضروری فاصلہ نہ رکھنے جیسی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔

اُنہوں نے توجہ دلائی کہ اس کے تحت زائد المیعاد پرمٹ والی گاڑیوں اور ٹرکوں ڈرائیوروں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیاں پکڑی جارہی ہیں۔ ابوظبی ٹریفک پولیس گاڑیوں کی مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کی مدد حاصل کررہا ہے۔

ابوظبی محکمہ ٹریفک کی جانب سے اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی کہ ’مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھ خلاف ورزیاں ایسی ہیں جس کے سبب خطرناک حادثات رونما ہورہے ہیں۔

ان میں ڈرائیور کا شاہراہ سے توجہ ہٹ جانا (موبائل یا کسی اور وجہ سے)، ان میں ڈرائیور کا اچانک مڑ جانا، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھنا، ریڈ سگنل توڑنا، اطمینان کیے بغیر چھوٹی سڑک سے بڑی شاہراہ پر آجانا اور مقررہ رفتار کا خیال نہ رکھنا شامل ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں