ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فروخت شدہ چینی نہ اٹھانے پر ڈیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں فروخت شدہ چینی نہ اٹھانے پر ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبے کے 7 اضلاع میں ڈیلرز کی 2 لاکھ 34 ہزار میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ڈیلروں نے خریداری کے باوجود چینی نہیں اٹھائی، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور منڈی بہاؤالدین میں چینی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

کین کمشنر پنجاب نے ڈی سیز کو فروخت شدہ چینی فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کر دی۔ بھکر، چنیوٹ، جھنگ اور فیصل آباد کے ڈی سیز کو بھی چینی اٹھوانے کی ہدایت کی گئی۔

- Advertisement -

کین کمشنر پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی کے اسٹاکس بروقت نہ اٹھوانے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، چینی مارکیٹ میں جانے سے چینی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

اپریل میں حکومت نے چینی کی قیمیں مقرر کی تھیں جنہیں شوگر ملز مالکان نے مسترد کر دیا تھا۔ مالکان نے قیمتوں سے متعلق حکومتی فیصلہ حکومتی اپلیٹ کمیٹی میں چیلنج کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملز مالکان کا مؤقف تھا کہ وہ فی کلو 115 سے 120 میں پڑنے والی چینی 100 روپے سے کم میں نہیں بیچ سکتے، اپلیٹ کمیٹی نے اپیل مسترد کی تو عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں